
جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پورے ملک نے اسلام آباد میں مارچ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، حکمرانوں کو واپس ان کے گھر بھیج کر دم لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت آمرانا ہے، ہم پہلے بھی مطمئن نہیں تھے اور ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ یہ ناجائز حکومت ہے اور انہیں اب گھر جانا ہوگا۔
جمیعت علماء اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ ماضی کی روایات سے بلکل برعکس ہے، پہلی مرتبہ آزادی کا احساس قوم کے ذہنوں میں ہے اور ہم ہر قدم اٹھانے کے لیئے تیار ہیں۔
مولانا فضل الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج اور ریاستی اداروں سے تصادم نہیں چاہتے اسلئے کوئی ادارہ مارچ کے بیچ میں نہ آئے کیونکہ آج بھی ہم عوام کی طاقت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اورعوام کے ووٹ پرکسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔
جمیعت علماء اسلام کے سربراہ نے کہا کہ آصف علی زرداری سابق صدر ہیں کافی عرصے سے بیمار ہونے کے باوجود اب انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، شاہد خاقان عباسی سابق وَیر اعظم. ہیں انہیں پھانسی گھاٹ میں رکھا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے یہ بھی کہا کہ نیب کو استعمال کیا جارہا ہے، میاں نواز شریف کی حالت ایسی یے کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت ہوگی۔
جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے تو کشمیر کو بیچ دیا ہے اسلئے عمران خان کشمیر کے ماموں یا چاچو نہ بنیں کیونکہ کشمیر کےمحافظ ہم بھی ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں انڈیا سے بلیک میل نہ کیا جائے، انڈیا ہمارے احتجاج پر نہیں عمران خان کے لیئے مٹھائیاں بانٹے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News