Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے کراچی سے کیا گیاکوئی وعدہ وفانہیں کیا، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

عمران خان نے کراچی سے کیا گیاکوئی وعدہ وفانہیں کیا، مرتضیٰ وہاب
Murtaza Wahab-

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی سے کیا گیا کوئی وعدہ وفا نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کراچی سے کیا گیا کوئی وعدہ وفا نہیں کیا، عمران خان کو بسوں کا اعلان کئے سال ہوگیا مگر بس کا ٹائر بھی نہیں آسکا، جب انفرا اسٹرکچر تیار ہوگا تو سندھ حکومت بسیں بھی لے آئے گی۔

ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں سندھ کو منشیات سے پاک کرنا ہے، کوئی افسر منشیات کی سرپرستی کررہا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی اور اے آئی جی کو سختی سے منشیات کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی، منشیات کے کاروبار میں ملوث کالی بھیڑوں کی نشاندہی کی جائے گی جبکہ پولیس سے منشیات کے کاروبار کیخلاف پیش رفت رپورٹ مانگی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کے ہر ادارے میں خواجہ سرا کیلئے 0.5فیصد کوٹہ ہوگا، سندھ پولیس کو چھوٹے ہتھیار کی خریداری کی اجازت اور امل عمر ایکٹ بل کے قوانین کی سندھ کابینہ نے منظوری دیدی ہے۔

Advertisement

اس دوران شعبہ صحت سے متعلق مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کو اسپتالوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سندھ حکومت انجرڈپرسن ایکٹ کے تحت علاج کے اخراجات اٹھائے گی، تمام اسپتالوں میں کسی بھی زخمی شخص کامفت علاج ہوگا۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ منصوبوں سے متعلق تمام اقدامات صوبائی حکومت نے کئے، خسروبختیار نے کریڈٹ لینے کی کوشش کی ہے، یہ تاثر غلط ہے، وفاقی نمائندے غلط بیانی سے گریز کریں، امن وامان پر وزیراعلیٰ سندھ کو آئی جی اور اےآئی جی نے بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایشوز پر جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، کابینہ نے پولیس کو جرائم کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات کی ہدایت کی ہے ، اسٹریٹ کرائم ، منشیات ، گٹکے کی فروخت سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے ، جو پولیس افسران اس کام میں ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ، غیر قانونی کاموں میں ملوث فیکٹریوں کوبھی سیل کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کی جانب سےسیل کی گئی فیکٹریاں کوئی ادارہ ڈی سیل کرنے کی کوشش کرے گا تو پولیس کاروائی کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر