راہداری کھولنے کا فیصلہ اسلامی روایات کے عین مطابق ہے، اعلامیہ

دفترخارجہ نے کرتارپور راہداری مسودے پر دستخط کااعلامیہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کرتارپور راہداری مسودے پر دستخط کااعلامیہ جاری کردیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کےوژن کےمطاب کرتارپورراہداری کھولنےپرکام ہورہاہے،راہداری کھولنےکافیصلہ اسلامی روایات کےعین مطابق ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اوربھارت نےکرتارپورراہداری کے لیےمعاہدے پر دستخط کردیے۔معاہدےپر پاکستان کی جانب سے ڈی جی جنوبی ایشیاڈاکٹرفیصل اور بھارت کی جانب سے بھارتی سیکریٹری داخلہ نےدستخط کیے۔
اعلامیے کے مطابق 5ہزاریاتری روزانہ کی بنیادپردربارصاحب آسکیں گے جبکہ یاتریوں کی تعدادخصوصی مواقعوں پربڑھائی بھی جاسکتی ہے۔سکھ یاتری پیدل اوربذریعہ بس دربار صاحب آسکیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ عوامی تعطیلات اورہنگامی حالات میں یاتری نہیں آسکیں گے۔ہنگامی حالات سےمتعلق بھارت کوقبل ازوقت مطلع کردیا جائے گا۔یاتریوں کےپاس بھارتی پاسپورٹ ہونالازمی ہے جبکہ غیرملکی بھارتی شہریوں کوبھی بھارتی پاسپورٹ لانا ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق یاتریوں کو فیس سروس چارجزکی مدمیں فی کس 20ڈالرادا کرنے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News