سٹیزن پولیس لیاژان کمیٹی (سی پی ایل سی) نے ماہ ستمبر میں ہونے والے جرائم کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
سی پی ایل سی کے اعدادو شمار کے مطابق ایک ماہ میں کراچی کے باسیوں کو ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر 26 گاڑیوں سے محروم کردیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں 147 موٹرسائیکلیں جبکہ 1735 موبائل فونز شہریوں سے چھینے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں شہر قائد کے شہریوں کی 163 گاڑیاں ،2806 موٹرسائیکلیں ،اور 2542 موبائل فونز چوری ہوئے ۔
سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق شہریوں کے200 موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں ۔ شہر میں ستمبر میں اغوا برائے تاوان کا ایک واقعہ رونما ہوا۔ جبکہ بھتہ خوری کی تین وارداتیں ہوئیں ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 18 افراد نے جانیں گنوائیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں ہونے والے جرائم کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں سی پی ایل سی نے بتایا تھا کہ ایک ماہ میں 36 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔
اگست میں 23 گاڑیاں چھینی گئیں اور 146 گاڑیاں چوری ہوئیں، 189 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں اور 2500 سے زائد چوری ہوئیں تھیں۔ سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق 1853 موبائل چھینے گئے اور 2600 سے زائد موبائل چوری ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اگست میں اغوا اور بینک ڈکیتی کی کوئی واردات نہیں ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ سال 2018 میں جنوری سے دسمبر تک مختلف پرتشدد واقعات میں300سے زائد شہری جاں بحق ہوئے۔
سال2018میں 34ہزار188شہری موبائل فونز سے محروم ہوئے، فی کس دس ہزار کے حساب سے34کروڑ18لاکھ سے زائد کے موبائل فونز لوٹے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
