
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے دو انتہائی ہائی پروفائل مقدمات حل کرلیے، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی 111 وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک ملزم عبدالسلام عرفان عرف مسہ کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے دستی بم، رائفل، ٹی ٹی پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پیایسٹ غلام اظفر مہیسرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار 45 سالہ ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے جس کی گرفتاری اینٹی اسٹریٹ کرائم پولیس کے ہاتھوں سولجر بازار میں نشتر روڈ سے عمل میں آئی۔ ملزم کے بارے میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ لگ بھگ 25 سال سے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر کے مطابق ملزم نے کئی بار روپوشی کے لیے تبلیغی جماعت میں شمولیت بھی اختیار کی۔
ملزم عبدالسلام عرفان پور مسہ پر 12 مئی 2007 کو دیگر دہشتگردوں کے ساتھ مل کر جمشید کوارٹر کے علاقے میں گرومندر چوک پر نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر فائرنگ کرنے کا بھی الزام ہے۔ ایس پی ایس کے مطابق فائرنگ کے ان واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم ڈسٹرکٹ ویسٹ میں قتل کی 108 جبکہ ضلع شرقی میں قتل کی 3 وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملزم اور اس کے گروہ کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں پاک فوج کے دو، نیوی کا ایک اور پولیس کے 8 جوان بھی شامل ہیں۔
اس گروہ نے 5 ڈاکٹروں، 4 سرکاری ملازمین، پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک، مسلم لیگ نون 14، ایم کیو ایم حقیقی کے 11 اور دیگر سیاسی جماعتوں کے متعدد کارکنوں کو بھی قتل کیاہے۔
پولیس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے مخبری کے شعبے میں 57 اور بھتہ نہ دینے پر 7 لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News