Advertisement
Advertisement
Advertisement

وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اور کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے،فردوس عاشق

Now Reading:

وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اور کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے،فردوس عاشق
Firdous Ashiq Awam Media Talk

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کو 2 ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے، وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اور کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹرپر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی افواج انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان آج مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین نے کشمیر کو تاریخ کا متنازعہ مقدمہ قرار دے کر بھارتی موقف مسترد کردیا ہے، سلامتی کونسل کے مستقل رکن کا یہ اصولی موقف مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے لئے مکمل یکجہتی کا اظہار ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہ آئرن برادرز کی عظیم دوستی کا مظہر ہے، مظلوم کشمیریوں کی بھرپور حمایت پر ہم چین کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو آج 68 واں روز ہے، کشمیری عوام بدترین قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔جبکہ ہیومن رائٹس واچ  نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ  کردیا ہے۔

مقبو ضہ وادی میں قابض بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، نہتے کشمیری 68روزسے گھروں میں قید ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مقبوضہ وادی میں آج بھی نظام زندگی مفلوج ہے اور حالات معمول پر لانے کے لئے بھارتی حکومت نے  سپر یم کو رٹ کے حکم پر عمل در آمد کر تے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں کوئی  مثبت قدم نہیں اٹھایا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اُجاگر کرنے کے لیے آج یوم یکجہتی بھی کشمیر منایا جا رہا ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج اسلام آباد میں وزیراعظم کی قیادت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

Advertisement

انسانی ہاتھوں کی زنجیر آج سہ پہر ساڑھے تین بجے کنونشن سینٹر سے ڈی چوک تک بنائی جائے گی اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ڈی چوک میں شرکاء سے خطاب کریں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیڈٹ کالج وانا میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 3,667 پوائنٹس گر گیا
سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
کیڈٹ کالج وانا خودکش حملے کی اندرونی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی
کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا، محسن نقوی
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ، 12افراد شہید، 30 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر