Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر مارچ کو روکا گیا تو پورے ملک میں لڑائی شروع ہوجائے گی، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

اگر مارچ کو روکا گیا تو پورے ملک میں لڑائی شروع ہوجائے گی، مولانا فضل الرحمان
Fazal ur Rehman

جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ اب تمام معاملات رہبر کمیٹی کے حوالے کردیئے ہیں، اگر مارچ کو روکا گیا تو پورے ملک میں لڑائی شروع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جے یوآئی کے سربراہ مو لانا فضل الرحمان  نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ مقررہ وقت پر شروع ہو گا، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہو نگے۔

جے یوآئی کے سربراہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دئے ہیں، ہمارے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ایسے میں ایک انچ بھی پیچھے ہٹنا نہیں چاہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جب تک شائستہ حکومتیں تھیں ہم شائستہ رہے، اب تھوپی گئی حکومت کی پالیسز سے ہم لڑیں گے۔

جے یوآئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انصار السلام جمیعت کا اہم شعبہ ہے اس پر پابندی کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں اس فیصلے پرعملدرآمد نہیں کریں گے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ رضاکاروں کو روکنے والی اتنی بزدل حکومت نہیں دیکھی وزیر اعظم کی اپنی آف شور کمپنیز ہیں، ان کی اپنی بہنوں پر کیسز ہیں۔

جے یوآئی کے سربراہ مو لانا فضل الرحمان  کا مزید کہنا تھا کہ حکمران ایک طرف ایل اوسی کو سرحدی تنازعہ کہتے اور کرتاپورکھولتے ہیں کشمیر کو ڈھال کےطور پراستعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روزجمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حکومت آمرانا ہے، ہم پہلے بھی مطمئن نہیں تھے اور ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ یہ ناجائز حکومت ہے اور انہیں اب گھر جانا ہوگا۔

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ ماضی کی روایات سے بلکل برعکس ہے، پہلی مرتبہ آزادی کا احساس قوم کے ذہنوں میں ہے اور ہم ہر قدم اٹھانے کے لیئے تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ فوج اور ریاستی اداروں سے تصادم نہیں چاہتے اسلئے کوئی ادارہ مارچ کے بیچ میں نہ آئے کیونکہ آج بھی ہم عوام کی طاقت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اورعوام کے ووٹ پرکسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر