ڈیفنس فیز سکس کے مختلف علاقوں میں برساتی نالے ابل پڑے

ڈیفنس فیز سکس کے مختلف علاقوں میں برساتی نالے ابل پڑے، نالے بھر جانے کی وجہ سے فیز سکس چھبیس اسٹریٹ ندی میں تبدیل ہوگیا۔
بحرہ عرب میں بننے والے طوفان کیار کی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہوئی ہے جبکہ پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث پانی برساتی نالوں میں پہنچا۔
ترجمان کلفٹن کینٹونمنٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے اور کلفٹن کینٹونمنٹ بورڈ کے نالے صاف ہوتے تو پانی نہیں رکتا لیکن پانی کی نکاسی کے بروقت انتظامات نہ ہونے سے ڈیفنس جیسا پوش علاقہ بھی متاثر ہوگیا ہے۔
ترجمان کلفٹن کینٹونمنٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی سطح اوپر ہونے سے نظام متاثر ہوا جس کی نکاسی کے لئے بندوبست کئے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سمندری طوفان ‘کیار’ بپھرنے سے کراچی کی ساحلی پٹی میں پانی بھی داخل ہوگیا تھا۔
ریڑھی گوٹھ اور لٹھ بستی کے 185 گھر متاثر ہوئے، طوفان کراچی کے ساحل سے 860 کلو میٹر دور ہے، شہر قائد سمیت سندھ میں بدھ تک بارش کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطا بق پانی ابراہیم حیدری کی لٹھ بستی کے 185 گھروں میں داخل ہوا جبکہ طوفان کے باعث ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 500 افراد کو محفوظ مقام پر بھی منتقل کر دیا ہے۔
متا ثرہ علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کے باعث پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوا جبکہ ایدھی حکام کا اس صورتحال کے با رے میں کہنا تھا کہ ابراہیم حیدری کے اطراف میں اب سیلابی صورتحال نہیں، بحیرہ عرب میں آنیوالا طوفان کراچی کے ساحل سے 860 کلو میٹر دور ہے تاہم اس کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News