Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضل الرحمان اپنی انا،ضداورذات کےخول سےباہرنکلیں،فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

فضل الرحمان اپنی انا،ضداورذات کےخول سےباہرنکلیں،فردوس عاشق اعوان
فردوس

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمان اپنی انا، ضد اور ذات کے خول سے باہر نکلیں، پاکستان کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرمولانافضل الرحمان کےآزادی مارچ سےمتعلق بیان دیتےہوئےڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاکہ قومی ترقی کےحصول اور پاکستان کو عظیم تربنانے کیلئےسب کو مل کرکاوشیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نےکہاکہ امن کے لئے قوم نے بہت بھاری قیمت دی ہےاورہزاروں جانوں کی قربانی سے ملک میں امن کے دیے روشن ہوئے۔

معاون خصوصی کامزید کہناتھا کہ مولانافضل الرحمان امن کے چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں؟ جمہوریت میں مذاکرات ہی غلط فہمیوں کے خاتمے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا واحد راستہ ہے۔بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے۔

واضح رہے کہ آزادی مارچ سے نمٹنےکیلئےقائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی۔

Advertisement

جمعیت علمائےاسلام (ف) اوراپوزیشن کےآزادی مارچ کےمعاملےپررہبرکمیٹی سے ہونےوالےمذاکرات کے بارے میں عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔

 مذاکراتی کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم آگے کی حکمت عملی پر ہدایات دیں گےاور وزیراعظم کو اپوزیشن کے مطالبات سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نےحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویزخٹک کوآج طلب کیاہے، پرویز خٹک وزیراعظم سے اپوزیشن سے ہونے والی بات چیت پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کاکہناہے کہ پرویز خٹک وزیراعظم کواپوزیشن کےمطالبات سےآگاہ کریں گےمذاکرات کے بارے میں وزیراعظم سے ہدایات لیں گے۔

خیال رہے کہ حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان آزادی مارچ کےمقام پرڈیڈلاک موجودہے۔گزشتہ روز حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان آزادی مارچ سےمتعلق مذاکرات کے دوادوار ہوئے تاہم یہ دونوں ادوار بے نتیجہ رہے اور حکومت اوراپوزیشن کمیٹیوں کےدرمیان ڈیڈلاک پیداہوگیا،فریقین نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، وزیر اعظم کا افغانستان کو دوٹوک پیغام
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر