Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی حالت تسلی بخش،پلیٹ لیٹس کی تعداد 29ہزار ہوگئی

Now Reading:

نواز شریف کی حالت تسلی بخش،پلیٹ لیٹس کی تعداد 29ہزار ہوگئی
Nawaz Sharif- services Hsp- 23rd OCT

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے،اب ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو دو میگا کٹ لگانے کے بعد ان کا دوبارہ سی بی سی ٹیسٹ کیا گیا ،جس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت تسلی بخش ہے تاحال ایسی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ میاں نواز شریف کے جسم کے کسی بھی حصے سے کسی قسم کی بلیڈنگ ہوئی ہو۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو طبیعت کی سخت خرابی کے بعد پیر کی رات نیب لاہور کے دفتر سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔
نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ شب کو خون کے نمونوں میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 16 ہزار رہ گئی تھی جو اسپتال منتقلی تک مزید کم ہوکر 12 ہزار ہوگئی جبکہ صبح معلوم ہوا تھا کہ ان کی تعداد صرف دو ہزار رہ گئی تھی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے، جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر