
افغانستان سے طالبان رہنماؤں کا وفد ملاعبد الغنی برادری کی سربراہی میں آج پاکستان پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔
سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان پاکستانی حکام سے ملاقات کرے گا۔ امریکا سے مزاکرات ختم ہونے کے بعد سے طالبان حکام پاکستان سے قبل روس، چین اور ایران کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستا و پاکستان پہلے سے ہی اپنے وفد کے ساتھ پاکستان میں موجود ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News