حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیسز میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس پر سماعت کی جبکہ کوٹ لکھپت جیل حکام نے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ رمضان شوگر مل کیس کا ریفرنس کب دائر ہوگا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد جلد دائر کر دیا جائے گا۔
دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کمر درد کے باعث شہباز شریف پیش نہیں ہوسکتے، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
ذرائع کے مطا بق عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
دو سری جا نب مسلم لین ن کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کی صحت کے لیے دعا گو ہوں، آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔
ذرائع کے مطا بق نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف پر سرکاری خزانے سےنالہ اورپل بنانےکاالزام ہے جس پرعدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر مکمل ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازپرفردجرم عائدہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News