
پنوعاقل کے قریب پنجاب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا ۔ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے ۔
پولیس زرائع سکھر کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک افراد کی شناخت محمد ہاشم اور سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ہاشم کا تعلق فیصل آباد اور سعید کا تعلق شیخوپورہ سے بتایا گیا۔
مسلح ملزمان اورپنجاب پولیس کے درمیان فائرنگ کی اطلاع پر سندھ پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی، سندھ پولیس نے پنجاب پولیس کے 6 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔
مقابلے اور دو افراد کی ہلاکت کے حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مرنے والے دونوں افراد دہشتگرد ہیں۔ واقع میں ملوث سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
حراست میں لئے گئے پنجاب پولیس اہلکاروں کا تعلق سی ٹی ڈی پنجاب سے ہے ۔ پولیس زرائع سکھر نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کو پکڑنے آئی تھی،مقابلہ ہوگیا۔ واقع کی مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News