
سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، لیول پھر تیس ہزار پر آ گیا جبکہ میڈیکل بورڈ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق نواز شریف سروسز اسپتال میں زیر علا ج ہیں جہا ں آج ان کی والدہ بیگم شمیم ملاقات کے لئے پہنچ گئیں ہیں جبکہ بیگم شمیم کے ہمراہ انکی بیٹی کوثر بھی اپنے بھائی کی عیادت کے لیئے سروسز ہسپتال پہنچ آئی ہیں۔
ذرائع کے مطا بق نوازشریف دونوں کیسز میں ضمانتیں ہونے کے بعد قانونی طور پر آزاد ہیں، ضمانت کے بعد سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل کمپلیکس یااتفاق ہسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔
مریم نواز بھی والد کی تیمار داری کے لیے ہسپتال میں موجود ہیں ،آج بھی سیاسی شخصیات نواز شریف کی تیمارداری کیلیے ہسپتال آئیں گی۔
ذرائع کے مطا بق پروفیسر سمز محمد ایاز، ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر سلیم چیمہ سمیت تین ڈاکٹرز نوازشریف کی طبیعت کا جائزہ لینے بھی پہنچ گئے ہیں۔
نواز شریف کو پلیٹ لیٹس میں اتاو چڑھاو کے ساتھ انجائنا کی تکلیف کا بھی سامنا ہے،نوازشریف دونوں کیسز میں ضمانتیں ہونے کے منگل تک رہا ہو چکے ہیں۔
نواز شریف کا مزید علاج سروسز یا پرائیوٹ ہسپتال سے کرانے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے،شریف خاندان میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے ہسپتال کی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
دوسری جا نب میڈیکل بورڈ نوازشریف کو کسی دوسرے ہسپتال منتقل کرنے پر راضی نہیں۔
ذرائع کے مطا بق میڈیکل بورڈ بورڈ چاہتا ہے کہ پلیٹ لیٹس بہتر ہونے تک نوازشریف کو ہسپتال میں رہنا چاہیے تاہم نوازشریف اپنی مرضی سے کسی بھی ہسپتال جا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نوازشریف کو کسی دوسرے ہسپتال جانے کی رائے نہیں دے گا، موجودہ میڈیکل بورڈ نوازشریف کی بیماریوں کو بہتر سمجھ سکتا ہے، ہسپتال سے منتقلی کی صورت میں نئے ڈاکٹر علاج کریں گے، نئے ڈاکٹر نوازشریف کی بیماری کو سمجھنے میں وقت لگائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News