Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا،فردوس عاشق

Now Reading:

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا،فردوس عاشق
firdous ashiq awan

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اس موقع پر ریاض حکومت نے کشمیر تنازعہ کے پرامن حل پربھی زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے کہا کہ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، دورے کے موقع پر عمران خان نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کو فروغ دیا۔

انھوں نے کہا کہ سعودی قیادت نے بھی وزیراعظم کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا، پاکستان برادر اسلامی ممالک کے جذبہ اخوت کے فروغ کا خواہاں ہے، امت مسلمہ کا باہمی اتحادواتفاق خطے میں امن ومعاشی استحکام کا ضامن ہے۔

Advertisement

فردوس عاشق نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مسلسل لاک ڈاؤن سے بھی آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 73 روز ہوگئے ہیں، 80لاکھ سے زائد کشمیری گھروں میں محصور ہیں،جنت نظیروادی جیل میں بدل چکی ہے، مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب نے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا، سعودی عرب بھی مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں ،جن میں خطے میں امن وامان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور سعودی قیادت کا دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا،وزیراعظم نے علاقائی امن واستحکام کی خاطر خطے میں اختلافات اور تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے حل پر زور دیا۔

وزیراعظم نے سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور سعودی قیادت کو دورہ ایران پر بھی اعتماد میں لیا۔

سعودی عرب کے دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ذوالفقار عباس بخاری اور سینئر افسران ملاقات میں شریک تھے۔

Advertisement

مصالحتی مشن لیے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچے تو ریاض کے گورنر نے ان کا شاہ خالد ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز، سعودی حکام اور سفارتخانے کے دیگر افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر