مسحورکن آوازکےمالک معروف نعت خواں یوسف میمن انتقال کرگئے

معروف نعت خواں یوسف میمن طویل علالت کےبعد کراچی میں انتقال کرگئے،ان کی نمازجنازہ کل بعدنمازظہرشہیدملت روڈ پرادا کی جائےگی۔
تفصیلات کےمطابق نعتیہ کلام پڑھنےمیں منفرداندازبیان رکھنےوالےپاکستان کےمعروف نعت خوان الحاج یوسف میمن کاطویل علالت کےبعدکراچی میں انتقال کرگئے۔یوسف میمن کوگزشتہ ہفتے فالج کااٹیک ہواتھاانہیں کراچی کےمقامی اسپتال کےانتہائی نگہداشت کےوارڈمیں داخل کرایا گیاتھا۔
یوسف میمن طویل عرصےسےسانس کی تکلیف میں مبتلا تھے،ان کی عمر 60 برس تھی۔
نعت خواں نےسوگواران میں دو بیٹے، ایک بیٹی اوربیوہ کوچھوڑاہے۔
اہل خانہ کےمطابق مرحوم کی نماز جنازہ پیرکوبعدنمازظہرپہاڑی مسجد شہیدملت روڈ پراداکی جائےگی۔
نعت خواں یوسف میمن نےمتعددمحفلوں میں حمدباری تعالی اورنعت رسول مقبولﷺ پیش کیں، ان کی پڑھی گئی نعتوں میں ’میرے کملی والے کی شان‘ ’حضور ایسا کوئی انتظام‘مجھےدرپہ پھربلانا،اورجس نے مدینے جانا کرلوتیاریاں، بے حد پسند کی جاتی ہیں ۔
اس سےقبل گزشتہ روزممتازشاعراورنعت خواں اعجازرحمانی بھی طویل علالت کےبعدکراچی میں انتقال کر گئے،ان کی عمر 83 برس تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News