چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چار مزید انکوائریز کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں عارف شاہ اور دیگر کے خلاف انویسٹیگیشن کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد اب ایکسائیڈ بیٹریز کے مالکان، واپڈا واٹر ونگ اسلام آباد، محکمہ آبپاشی راجن پور اور نشان انجینئرنگ کے افسران بھی احتساب کے کٹہرے میں آئیں گے۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بائیس ماہ میں لوٹی گئی اکہتر ارب روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خلاف سرگرم ہے اور میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے جبکہ احتساب سب کیلیے کی پالیسی پر سختی سے عمل کررہے ہیں۔
ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سلطان علی لاکھانی اور دیگرکا معاملہ ،میسرز شان گروپ اور دیگرکا معاملہ بینک کے ساتھ سیٹلمنٹ ایگریمنٹ ہونے پر قانو ن کے مطابق نمٹا دیا ۔
اجلاس میں راجہ محمد ذرات خان آف میسرز بھاون شاہ گروپ آف کمپنیز کے ر اور دیگر کے خلاف 15 مختلف انوسٹی گیشنز ایف بی آر کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لئے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
