
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے طلب کرلیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھارتی قابض افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی تازہ خلاف ورزیوں پر طلب کیا گیا ہے کیونکہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے گذشتہ روز بروھ, چڑی کوٹ, اوور اور دیگر سینٹروں میں بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں دس سالہ فیضان شہید ہوے جبکہ بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری میں دو خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔
انکا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہو ہے جبکہ بھارت نے 2017 میں 1971 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور بے گناہ شہریوں کے جان بوجھ کر نشانہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
ڈاکٹڑ محمد فیصل کے مطابق ڈی جی جنوبی ایشیاء کا موقف پیش کیا ہے کہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو خودکار اور بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں جبکہ بھارتی کی طرف سے 2017ء سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے دے جبکہ دی جی جنوبی ایشیاء نے بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو مراسلہ بھی تھما دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News