
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج شہر قائد کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی کے حالا ت اورتا زہ صورتحال کا جا ئزہ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، الیکٹرانک مارکیٹ میں کچرے پر اظہار برہمی، کمشنر کو کچرا پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔
افسوس ناک با ت یہ ہے کہ سندھ حکومت کی صفائی مہم سے بھی ضلع کورنگی اور شرقی سے کچرے اور ملبے کے ڈھیر ختم نہ ہو سکے ہیں، حکومتی مانیٹرنگ ٹیم کی غیرفعالیت اور سرکاری افسران کی توجہ نہ ہو نے کے باعدث صفائی مہم نمائشی اقدامات تک محدود ہے، شہر قائد کے رہائشی علاقے گندگی و تعفن کی زد میں ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگھوپیر روڈ پر ڈگری کالج کے سامنے جی ٹی ایس کا معائنہ کیااور کالج کے سامنے جی ٹی ایس بنانے پر برہم بھی ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ڈگری کالج کافی عرصے سے بند ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کالج کے بند ہونے کا نوٹس لے لیا جبکہ سیکریٹری کالیجز سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بھیس کالونی میں قائم جانوروں کے ذبح خانے کا بھی دورہ کیا اور آلائشیں اٹھانے کا جائزہ لیا،
سید مراد علی شاہ پارٹی کارکنوں سے بھی ملے تاہم دورے کے دوران جیالے آپس میں الجھ پڑے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بھینس کالونی، زیرو پوائنٹ کی سڑک کا بھی معائنہ کیا اورحکم دیا کہ سڑک سے تجاوزات ہٹائے جائیں، اس کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ نے نیو ایریا میں شجرکاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر مرغی خانہ اسٹاپ کا معائنہ کیا ، ایس ایس پی کو یوسی خدا آباد ملیر میں تجاوزات پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کی ، ملیرجعفر طیار سوسائٹی کا بھی دورہ کیا اور عوام سے مل کر مسائل سنے۔
وا ضح رہے کہ کراچی میں کھلے مقام پرکچرا پھینکنے والے 3 افراد کو گر فتارکر لیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر جنوبی کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News