Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات
pm imran khan meets chinese prime minister

وزیر اعظم عمران خان نے چینی وزیر اعظملی کے چیانگ سے ملاقات کی، ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیر اعظم نے پاکستان کے اہم مسائل پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے میں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کو سی پیک منصوبوں اور گوادر کے ترقیاتی کاموں میں میں تیزی سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور اقتصادی شعبوں میں مضبوطی کے لیے مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے جبکہ دونوں رہنماؤں نے ریلویز، اسٹیل، آئل اینڈ گیس اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی اور دو طرفہ حکمت عملی پر مبنی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم  بھی کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے چینی ہم منصب سے ملاقات میں کہا پاک چین شراکت داری بنیادی مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہے، یہ شراکت داری خطے میں امن، ترقی اور استحکام کی ضامن ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خطے میں خوش حالی کا سبب ہے۔

Advertisement

چینی وزیر اعظم لی کے چیانگ نے کہا کہ پاکستان کے قومی مفاد کے ایشوز کی حمایت کی یقین دھانی کرائی اور گوادر میں سی پیک منصوبوں کیلیے فاسٹ ٹریک اقدامات کو سہراہا۔

چینی وزیراعظم لی کے چیانگ کا مزید کہنا تھا کہ چینی وزیراعظم سی پیک  دوسرا فیز کے منصوبوں سے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ  موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر