 
                                                                              احتساب عدالت سکھر نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت میں سابق اپوزیشن لیڈر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت ہوئی۔
خورشید شاہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔پی پی رہنما خورشید شاہ کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ غیر متعلقہ افراد کو احتساب عدالت کے اطراف گلیوں اور سڑکوں سے ہٹادیا گیا۔
عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے پی پی رہنما پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سابق اپوزیشن لیڈر کے پاس 25 کروڑ کا گھر ہے۔سکھر اور کراچی میں کروڑوں روپے کی بے نامی جائدادیں ہیں ۔3بینک اکاؤنٹس مل گئے ہیں جس میں 28 کروڑ روپے ہیں۔خورشید شاہ کاروبار سے متعلق کچھ نہیں بتا رہے۔مزید تفتیش کیلئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی جائے۔
فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر 90 دن کا بھی ریمانڈ دے دوں تو آپ آخر میں صرف الزامات کی فہرست لائیں گے۔
احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خورشید شاہ کو مزید 6 روز کے لیے نیب کی تحویل میں دیتے ہوئے21 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 