Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوامی نیشنل پارٹی نے جلسہ گاہ میں پہلے ہی پنڈال سجالیا

Now Reading:

عوامی نیشنل پارٹی نے جلسہ گاہ میں پہلے ہی پنڈال سجالیا
ANP JALSA

اسلام آباد میں مولانا سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی نے  پنڈال سجالیا،جلسے سے خطاب میں اپوزیشن قائدین حکومت پر خوب گرجے۔

 سربراہ اے این پی سفندیار ولی خان نے بھی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے جنگ کا بگل بجھا دیا ہے اور میں نے ان کو کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں اگر کوئی یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن میں کوئی دراڑ ہے تو یہ غلط ہے۔

سربراہ اے این پی نے یہ بھی کہا کہ آج غریب سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، الیکشن چرایا گیا ہے اگر آج کوئی چور ہے تو وہ کپتان ہے اس نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے۔

اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ میں کپتان کو چیلنج کرتا ہوں اور آپنے خاندان کی ساری جائیداد سامنے رکھتا ہوں اگر کوئی چوری ثابت ہوئی تو سر عام پھانسی دی جائے۔

سربراہ اے این پی اسفند یار ولی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سلیکٹڈ احتساب  ہورہا ہے، ہم اس کا بدلہ سود سمیت لینگے آج آپ زرداری صاحب کی بہن اور مریم نواز سے احتساب مانگ رہے ہیں تو ہم آپکی بہن سے احتساب مانگے گے۔

Advertisement

اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کا سودا کیا اور لوگوں کے سروں سے چھت چین لی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو غربت میں دھکیل دیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کے جنرل سیکٹری احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی اناڑی، نالائق ہے، عمران خان کے پاس کوئی ہوم ورک اور ٹیم نہیں تھی، ہنستے بستے پاکستان کو عمران خان نے اجاڑ کر رکھ دیا۔

جبکہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے  کہا 70 سے زائد جانیں  چلی گئیں لیکن کسی میں استعفا دینے کی غیرت نہیں آئی۔

رہنمان لیگ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ بی آر ٹی بنانےمیں ناکام رہے، وزیراعظم نےایک سال میں اپنےتمام وعدوں سےیوٹرن لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی اونچی اڑان، قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء و اساتذہ کے ساتھ نشست، قومی صورتحال پر گفتگو
شہرقائد میں دھند کا راج، موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا
سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر