
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب این آر او کی آپ کو ضرورت ہے، نواز شریف کو نہیں۔
تفصیلات کے مطا بق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال میں 11 ہزار ارب تاریخی قرض لینے پر آپ کو این آر او نہیں ملے گا، آج کی تقریر ایک خوفزدہ، بزدل اور ناکام شخص کی تھی، جتنا مرضی جھوٹ بول لیں، اب آپ کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔
ذرائع کے مطا بق مر یم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں دینا پڑیں گی، دھمکی دیں یا گالی، ایک سال میں ترقی کی شرح 5.8 سے 2.4 فیصد کرنے پر آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس میں آپ این آر او مانگ رہے ہیں، آپ کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی فنڈنگ 23 اکاؤنٹس کی صورت پکڑی جاچکی ہے، دوسروں پر این آر او مانگنے کا الزام لگاتے لگاتے آج آپ اپنے لئے این آر او کی بھیک مانگتے نظر آ رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک سال میں گیس 200 فیصد اور بجلی کی قیمت 35 فیصد سے زیادہ بڑھانے پر آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔
وا ضح رہے بابا گورونانک یونیوسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا عدالت نے پوچھا کیا نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دے سکتے ہیں، میں اپنی زندگی کی گارنٹی نہیں دے سکتا، کسی کی کیا دوں گا، نواز شریف کو بہترین طبی سہولتیں دیں، ملک کے اعلیٰ ڈاکٹرز نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مارچ بلیک میل کرنے کا طریقہ ہے، جب تک میں زندہ ہوں این آر او نہیں مل سکتا، ماضی میں 2 این آر اوز کی وجہ سے ملک مقروض ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News