Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈگری کی قیمت ردی کے کاغذ سے بڑھ کر نہیں اگروہ آپ کو انسان نہیں بنائے،جنرل زبیر محمود

Now Reading:

ڈگری کی قیمت ردی کے کاغذ سے بڑھ کر نہیں اگروہ آپ کو انسان نہیں بنائے،جنرل زبیر محمود
gen zubair mahmood hayat in university Convocation

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ ڈگری کی قیمت ردی کے کاغذ سے بڑھ کر نہیں ہوسکتی اگر اسکا حاصل کرنے والا انسان نہیں بن پاتا ۔

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا یونیورسٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طلبا کو اپنا اخلاق بلند کرنا ہوگا، ورنہ ڈگری کی کوئی اہمیت نہیں، طلبا کو اپنے کردار پر توجہ دینی ہوگی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ کردار وہ نہیں جو آپ کو دکھے،کردار وہ جو دنیا کو نظر آئے، مثبت رویہ،کام سے لگن اور جنون کامیابی کی کلید ہے، بہتروہ ہے جو چیلنج کو کامیابی میں بدلے ،طلبا ایجنٹ آف چینج بنیں۔

جنرل زبیر محمود حیات نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ جدوجہد جاری رکھیں انھوں نے کہا کہ زندگی میں آپ بار بار گریں گے, مگر کامیاب وہی ہوگا جو اٹھے گا، اور جدوجہد کرے گا۔ بڑے خواب دیکھیں, جو لوگ، اور قومیں خواب  نہیں دیکھتے کامیاب نہیں ہوتے۔ کبھی نہیں سنا کہ کسی شخص کو عاجزی لے ڈوبی ہو،مگر تکبر سے ڈوبنے والے بہت دیکھے۔

جنرل زبیر محمود حیات نے کہا مغربی ہونے کے بجائے جو ہیں اس پر فخر کریں اور جدید ہوں، زندگی میں اوروں کے لیے دروازہ بنیں دیوار نہیں، کوشش کریں اور زندگی میں حرکت جاری رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر