
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خدا نہ کرے اگر میرے والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت میرے والد کی بیماری کو پیپلزپارٹی پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کررہی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میرے والد ابھی تک طبی سہولیات کے منتظر ہیں، اُنہیں طبی سہولیات نہ دے کر بنیادی انسانی حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرے والد کو نہ ہی علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور نہ ہی بھی تک انسولین اور دوائی رکھنے کے لیے ریفریجریٹر تک فراہم نہیں کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام اوچھے حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود ہم اپنے اصول اور جمہوری جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
واضح اس سے قبل لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی، مہنگائی کا سونامی اور ٹیکسوں کا طوفان کھڑا کردیا اور اب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلیے کچھ نہیں کررہی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے سہولت کار جمہوریت پر حملے کررہے ہیں، کٹھ پتلی حکومت اتحاد بنا کر پی ایس 11 پر اپنا امیدوار جتوانا چاہتی ہے لیکن عوام انکےعزائم کو ناکام بنائے گی۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جس آئین نے عوام کو حقوق دئے اس آئین پر حملہ کیا جا رہا ہے جنرل الیکشن کے بعد دیکھا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جی ڈی اے نے انسانی، معاشی حقوق پر حملے کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News