
پیسوں کی لالچ نے اپنوں کوہی اندھا کردیا۔ سرگودھامیں لین دین کے تنازع پررشتہ دارنے بچےکو اغوا کرلیا ۔
سرگودھا کے علاقے بھلوال میں لین دین کے تنازعہ پر رشتہ دار نے ساتھیوں کے ہمراہ اسکول جاتے ہوئے آٹھ برس کے بچے کو اغوا کر لیا۔
سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقے سلیمان پورہ کے رہائشی گلزار حسین کا آٹھ برس کا بیٹا محمد عمیر اپنے بھائیوں کے ہمراہ رکشہ پر سکول جارہا تھا کہ ایک خاتون سمیت چھ افراد نے رکشہ روک کر زبردستی محمد عمیر کو اغوا کر لیا اور فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ بھلوال سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مغوی عمیر کا والد بیرون ملک مقیم ہے جس کا احسن وغیرہ کے ساتھ لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، ملزم احسن گلزار حسین کا پھوپھی زاد ہے ۔
جبکہ عمیر کی والدہ کا کہنا کے کہ ہم نے احسن کو تمام رقم ادا کر دی تھی لیکن اب وہ مزید پیسوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔مغوی کی والدہ نے حکام سے نوٹس لے کر بچے کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نےمحمد عمیر کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دےدیں ہیں ۔ آر پی او سرگودھا کا بچے کو جلد بازیاب کرانے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News