نوازشریف کےپلیٹی لیٹس کم ہونااوراس کی اطلاع نہ دینا بدترین غفلت ہے،شہبازشریف

قومی اسمبلی کے اپو زیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنما شہبازشریف سروسز ہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطا بق شہباز شریف نے نواز شریف کی نا ساز طبیعت پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ نوازشریف کے خطرناک حد تک پلیٹی لیٹس کم ہونا اور اس کی اطلاع نہ دینا بدترین غفلت ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے سروسز ہسپتال پہنچے اورانہوں نے نوازشریف کے علاج کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پرنواز شریف کے ذاتی معالج بھی موجود تھے، سروسز ہسپتال آمد پرمختصر گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نوازشریف کے منہ یا ناک سے خون نہیں نکلا، شریف فیملی اور ڈاکٹرز کو فکر ہے کہ نوازشریف کے کس طرح اچانک پلیٹسلٹس کم ہو گئے، پلیٹسلٹس عام طور پر ڈیڑھ سے چار لاکھ ہوتے ہیں لیکن خطرناک حد پندرہ ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ دن ن لیگ کے قائد نوازشریف کی طبیعت خراب ہو گئی تھی ، جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ،نواز شریف کو پلیٹی لیٹس کم ہونے پر نیب لاہور آفس سے اسپتال پہنچایا گیا۔
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹس کم آئے ہیں لیکن انہیں ڈینگی بخارنہیں ہوا، ان کے پلیٹی لیٹس کاؤنٹ ڈاکٹر عدنان کی دوا کےباعث ہوئے ، سروسز اسپتال میں نواز شریف کی حالت بہترہے، ان کی چوبیس گھنٹے دیکھ بھال کیلئے ڈاکٹروں کی ٹیم مقرر کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News