
پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری معاہدے کیلئے بھارتی مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوطرفہ حتمی معاہدے کا مسودہ نئی دہلی کو بھجوا دیا، معاہدے میں ہر یاتری کیلئے 20ڈالر فیس رکھی گئی ہے۔
مجوزہ معاہدے کے مطابق بھارت سےہندو، سکھ، پارسی اور عیسائی برادری کے افراد سمیت کوئی بھی کرتارپور کوریڈور کے ذریعے نانک نام لیوک کے نام پر گورودوارہ کرتارپور آسکتا ہے۔
5ہزار یاتری روزانہ پاکستان آسکتے ہیں ، اگر گنجائش ہو تو تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے جبکہ ہر یاتری کیلئے 20 ڈالر فیس رکھی گئی ہے۔
بھارت 10 روز پہلے یاتریوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کریگا ،جس کے بعد پاکستانی حکام فہرست کی تصدیق کریں گے جبکہ یاتریوں کی آمد سے4روزپہلے فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔
بھارت کی طرف سے مسودے کی منظوری کے بعد معاہدے پردستخط لازم ہیں جبکہ معاہدے پرواہگہ بارڈریاکرتارپورزیروپوائنٹ کے مقام پر دستخط کی تقریب ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News