صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے حلقے پی ایس 11میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس گیارہ میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کا آغاز ہو گیا جو شام پانچ بجے ت بلا ناغہ ک جاری رہے گا۔
مجموعی طور پر 11 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔
حلقے میں پیپلز پارٹی کے جمیل سومرو اور جے یو آئی کے حمایت یافتہ جی ڈی اے کے معظم عباسی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ جی ڈی اے امیدوار کو پی ٹی آئی سمیت جے یو آئی ایف کی حمایت بھی حاصل ہے۔
پی ایس گیارہ میں ڈیڑھ لاکھ سےزائدووٹر حق رائےدہی استعمال کریں گے۔حلقے میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو بھی پولنگ اسٹیشن میں تعینات کیا گیا ہے۔
138 پولنگ اسٹيشنزميں سے 20 کوانتہائی حساس جبکہ 50 کو حساس قرار ديا گيا ہے۔پولیس کے علاوہ پاک فوج کےجوانوں نےپوزیشن سنبھالی ہوئی ہیں ۔ضمنی انتخاب کے موقع پر ضلع بھر ميں عام تعطيل کا علان کيا گيا ہے۔
سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 11 گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رکن معظم علی خان کو اثاثے چھپانے کے الزام میں ڈی سیٹ کرنے کے باعث خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں معظم عباسی نےنثارکھوڑوکی بیٹی کوشکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
