
سندھ ہائی کورٹ نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم کرنے کے معاملہ پر مئیر کراچی، کے ایم سی و دیگر اداروں کو فوری تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کی عدالت عالیہ میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے خاتمے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار محمد حنیف نے عدالت میں بتایا کہ شرافی گوٹھ، لانڈھی کی سڑکوں پر تجاوزات قائم ہیں فٹ پاتھ پر تجاوزات کے باعث شہریوں کے لیے چلنا دشوار ہوچکا۔سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔
دوران سماعت عدالت نے مئیر کراچی، کے ایم سی و دیگر اداروں کو فوری تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر شہری فٹ پاتھ کے بجائے سڑکوں پر چلیں گے تو حادثات بڑھیں گے۔فٹ پاتھ صرف اور صرف شہریوں کے چلنے کے لیے مختص ہے۔
عدالت نے پوچھا کہ فٹ پاتھوں پر تجاوزات کی اجازت دے کون رہا ہے؟
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کے ایم سی، ڈی ایم سی حدود کے جھگڑے کے بجائے کام کریں۔مئیر کراچی و دیگر ادارے کارروائی کرکے 15 روز میں جواب جمع کروائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News