Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
PM chaired Meeting Regarding Steel Mil

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے اجلاس ہوا ، جس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر نجکاری میاں محمد سومرو، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان اسٹیل ملزعامر ممتاز و دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے چین اور روس کی کمپنیوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہارکیا گیا ہے۔

اس موقع پروزیراعظم کو پاکستان اسٹیل کی بحالی کے لئے کوششوں اور مختلف آپشنز پر بریفنگ دی گئی۔

Advertisement

عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سالہا سال سے سرکاری خزانے پر بوجھ بننے والے اس ادارے کی بحالی کو ماضی کی حکومتوں کی  جانب سے فراموش کیا جانا قوم پر ظلم کے مترادف ہے، کوشش ہے کہ پاکستان اسٹیل کو بحال کرکے خزانے پرہر ماہ پڑنے والے بوجھ کو ختم کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ پاکستان اسٹیل کو بحال کرکے منافع بخش ادارہ بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے کو فعال بنایا جائے تاکہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران کی زیر صدارت ایک اور اجلاس ہوا جس میں سی پیک کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، وزیراعظم دورہ چین میں سی پیک کی پیش رفت پر گفتگو کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں عمران خان کے ہمراہ تین وفاقی وزرا اور ایک مشیر ہوں گے، جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ شامل ہیں۔

Advertisement

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جبکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، خسرو بختیار، سیکرٹری خارجہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اور وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں کی رفتار اور کام سے آگاہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر