
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ مسلم امہ متحد اور مضبوط ہو۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ افغان امن عمل آگے بڑھے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے معاملات سلجھانے کے لیے کردار ادا کیا لیکن خطے کی کچھ قوتیں افغانستان میں امن نہیں چاہتیں وہ قوتیں چاہتی ہیں کہ مسلمان الجھے رہیں۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب ہمارے وعدے اور پروگرام کے مطابق ہوگی اور ہم نےمن موہن سنگھ کو دعوت دی ہے اگروہ افتتاحی تقریب میں شریک ہوتے ہیں تو ہمیں بہت خوشی ہوگی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ من موہن سنگھ سکھ کمیونٹی کی بہت محترم شخصیت ہیں۔
واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاکہنا تھا کہ پاکستان خطےمیں امن کے قیام کاخواہاں ہے، افغانستان میں امن کا قیام مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کاامن خطے کےامن سےمنسلک ہے،افغانستان میں امن پاکستان کے مفادمیں ہے۔ملک میں امن سے سرمایہ کاری اور ملازمت کے مواقع بڑھیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے خطاب میں یہ بھی بتایا کہ پاکستان ،ترکی اور ملائشیا نے اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں مشترکہ چینلز پراسلام کا حقیقی تشخص دنیا تک پہنچایا جائےگا۔
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پربھارتی اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ5 اگست کا فیصلہ بھارت کی بہت بڑی حماقت تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News