Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کی بڑی کامیابی

Now Reading:

نیب کی بڑی کامیابی
DG nab lahore

ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے گزشتہ ڈھائی سالوں کے دوران لاہور بیورو کی گزشتہ 17 سال کی کارکردگی کے ریکارڈ توڑ دیئے

رپورٹ  کے مطابق نیب لاہور نے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم کی سربراہی میں اکتوبر 2017 سے تاحال مجموعی طور پر 1 کھرب 6 ارب روپے کی ریکوری ممکن بنائی، ریکوری میں رقوم کی صورت میں ڈائریکٹ اور پراپرٹی و دیگر کی صورت میں انڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔

ریکوری میں 6 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد رقوم کی پلی بارگین کیں اسکے علاوہ ان ڈائریکٹ ریکوری کے طور پر 51 ارب 57 کڑوڑ مالیت کی ریکوری بھی ممکن بنائی گئی۔

ہاؤسنگ سیکٹر کی کارکردگی کی صورت میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے ڈھائی سال کے دوران مجموعی طور پر ہائوسنگ سیکٹر میں 14 ریفرنس دائر کیئے۔

شاندار کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے زیر تفتیش 62 کیسز میں سے 40 کیسز کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اسطرح نیب لاہور میں فی الوقت ہاؤسنگ سیکٹر کے 22 کیسز زیر تحقیقات ہیں۔

Advertisement

گزشتہ ڈھائی سال کے دوران غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے 54304 متاثرین کیلئے کی پلی بارگین ممکن بنائی گئی جبکہ ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں 26 ارب کی رقوم صرف ہاؤسنگ سیٹر میں ملزمان سے برآمد کروائی جا چکی ہے اور ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی انتھک محنت کے باعث 51 ارب مالیت کی بلواسطہ ریکوری پر عمل درآمد بھی کروایا جا چکا ہے۔

رپورٹ میں ہاؤسنگ سیکٹر ریفرنسز کی تفصیل کے مطابق اکتوبر 2017 سے اگست 2019 کے دوران نیب پراسیکیوشن ونگ نے 32 ارب مالیت پر مشتمل 14 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے جبکہ مبینہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ان 14 ریفرنسز میں متاثرین کی مجموعی تعداد 54 ہزار304 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر