وزیر اطلاعات و محنت سندھ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے 18 اکتوبر کو مزار قائد سے متصل سڑک پر منعقدہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں جلسہ گاہ کے لیئے اسٹیج، میڈیا کارنر، پارکنگ سمیت دیگر کے حوالے سے ہدایات جاری کی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جلسہ گاہ میں آنے والے شرکاء ان کی گاڑیوں کی پارکنگ اور میڈیا کی ڈی این سی جیس کے لئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے.
وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو جلسہ کے باعث کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں اس کا خصوصی خیال رکھا جائےاور جلسہ گاہ میں شرکاء کے لئے پینے کے پانی کی سبیل کا بھی انتظام کیا جائے۔
وزیر اطلاعات و محنت سندھ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ خواتین شرکاء کا راستہ اور ان کے لئے جلسہ گاہ میں علیحدہ جگہ محتص کی جائے.
اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے سنئیر نائب صدر راشد ربانی، جنرل سیکرٹری وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، اقبال ساندھ، راشد خلجی، اسلم سموں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
