Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ملائشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان ملائشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ
Pak and Malaysian FMs

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزير خارجہ سیف الدین عبداللہ  نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلفونک رابطہ کیا جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ملائشین ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین کرفیو نافذ کر رکھا ہے ۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسی لاکھ نہتے کشمیری بھارتی استبداد سے نجات  کے لیےاقوام عالم بالخصوص مسلم امہ کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید پر ملائشین وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے  ملائشین ہم منصب کو اپنے دورہ ملائشیا اور کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے  بھی آگاہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین خطے میں امن و امان سمیت اہم امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر  بھی اتفاق کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر