سی پیک سے جڑےخوابوں کی تعبیر کا وقت آگیا ہے، فردوس عاشق
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک سے جڑےخوابوں کی تعبیر کا وقت آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پراپنے ایک پیغام میں فردوس عا شق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک سے جڑےخوابوں کی تعبیر کا وقت آگیا ہے، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، انشااللہ بلوچستان جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔
سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیرکا وقت آن پہنچا۔سی پیک منصوبوں پرعملدرآمدکی مخلصانہ کاوشیں رنگ لارہی ہیں۔پاکستان اورچین کےمشترکہ پاورپلانٹ کاافتتاح نہایت خوش آئندہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 22, 2019
فردوس عا شق نے کہا کہ پاک چین مشترکہ پاورپلانٹ کا افتتاح نہایت خوش آئندہے، سی پیک منصوبوں پرعملدرآمد کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لارہی ہیں اور اب سی پیک سےجڑے خوابوں کی تعبیرکا وقت آگیا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان پاکستان کے 2 خوبصورت گلدستے ہیں، وزیر اعظم سندھ،بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئےکوشاں ہیں اور وزیراعظم عوام کےمعیارزندگی کوبلندکرنےکیلئےمخلصانہ کاوشیں کر رہےہیں جب کہ موجودہ حکومت نےبدعنوانی کیخلاف عزم کررکھاہے۔
سندھ اور بلوچستان وفاق پاکستان کے دو خوبصورت گلدستے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سندھ اور بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے اور وہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہے ہیں ۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 22, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ دن وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے شہر حب میں 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھا، یہ پاور اسٹیشن چین کے تعاون سے بنایا گیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
