Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع

Now Reading:

رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع
Rana Sana Case

منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں‌ 9 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منشیات سمگلنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں‌ 9 روز کی توسیع کرتے ہوئے 18 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف بیگ کی برآمدگی اور خفیہ خانوں سے منشیات نکالنے کا کہا گیا ، یہ تمام سٹوری جھوٹی ہے، موٹروے سے ساڑھے 15 کلو میٹر دور 3 بج کر 35 منٹ پریہ معاملہ پیش آیا،یہ روٹ ہمارے موقف کی سپورٹ کرتا ہے،رانا ثنا کا موقف سی سی ٹی وی فوٹیجز کے بعد سچ ثابت ہوا ہے۔

اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ اگر ڈیوٹی جج ٹرائل سن سکتا ہے تو پھر ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کی جائے۔

پراسکیوٹر اے این ایف نے مزید کہا کہ یہ باہر جاتے ہیں تو کہتے ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد رانا ثنا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کرتے ہوئے 18 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement

دوسری جا نب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے راناثناللہ وقوعہ کی فوٹیجز کی ویڈیو لیگی رہنمائوں کے حوالے کی گئی جبکہ مسلم لیگ ن کی رہنمامریم اورنگزیب نے عدالت سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی سی ڈی وصول کی ۔

واضح  رہے کہ رانا ثنا اللہ کو رواں سال یکم جو لائی کو انسداد منشیات فورس نے اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹر وے سے حراست میں لیا تھا، رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

اے این ایف ذرائع نے اس وقوعہ کے بارے میں بتایا تھا کہ رانا ثنا کی گاڑی کے ذریعہ منشیات اسمگلنگ کی انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی گئی، گرفتاری کے وقت رانا ثنا کے ساتھ گاڑی میں ان کی اہلیہ اور قریبی عزیز بھی تھا،ایک گرفتار اسمگلر نے دوران تفتیش رانا ثنا اللہ کی جانب سے منشیات اسمگلنگ میں معاونت کا انکشاف کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر