Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پرعزم ہے، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

سندھ حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پرعزم ہے، مرتضیٰ وہاب
ban all plastic bags

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پرعزم ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ماحولیات و قانون اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ماحولیات کی مکمل فعالیت کے نتائج اب سامنے آرہے ہیں ۔

 ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ممنوعہ پلاسٹک بیگز پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے حکومت سندھ نے دو ماہ قبل ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خاتمہ کی مہم شروع کی تھی جس میں میڈیا ، سول سوسائٹی اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر ماحولیات و قانون نے یہ بھی کہا کہ نان بائیو ڈیگریڈیبل پلاسٹک بیگز کے استعمال ، فروخت اور تیاری کو ممنوع قرار دیتے ہوئے حکومت سندھ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آج ضلع جنوبی میں جوڑیا مارکیٹ کے علاقہ میں ڈائریکٹر جنرل سندھ انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) کی سربراہی میں چھاپے مارے گئے اور بڑی تعداد میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیئے گئے.

Advertisement

ترجمان سندھ حکومت کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے علاوہ محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے جامشورو کے علاقہ میں ناقابلِ استعمال بیٹریوں کو پگھلا کر سیسہ بنایا جارہا تھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کردیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ماحولیات و قانون نے اپنے بیان میں کہا کہ پچھلے ہفتہ کیماڑی کے علاقہ میں کوئلہ جلا کر خام لوہا بنانے والی فیکٹری کو بھی سیل کردیا ہے جو کہ علاقہ میں آلودگی پھیلانے میں ملوث تھی۔

مشیر ماحولیات نے ان تاجروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے زیادہ تر تاجروں نے اپنی دکانوں پر ممنوعہ پلاسٹک بیگز رکھنے بند کر دیئے ہیں اور اپنی دکان پر پیغام لکھا ہے کہ وہ چیزیں لے جانے کے لیئے کپڑے یا کاغذ کے بیگز کا انتظام خود کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ماحولیات و قانون اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ماحول کو خوبصورت بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ہم سب مل جل کر آلودگی کے مسئلہ سے نپٹ سکتے ہیں کیونکہ پلاسٹک بیگز ہمارے ماحول کی خوبصورتی کو داغدار کررہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یکم اکتوبر سے صوبے بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور تیاری پر مکمل پابندی ہوگی، محکمہ ماحولیات سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں اور یہ تھیلیاں کراچی کے سیوریج نالوں کی بندش کی بھی ایک وجہ ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر