مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں کوئی دورائےنہیں ، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پا رٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں کوئی دو رائے نہیں، مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی لاک ڈاؤن نے عالمی برادری کے ضمیر پر بوجھ بڑھا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر پیغام میں پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہر سطح پر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتے رہیں گے۔
ذرائع کے مطا بق بلاول بھٹو نے کہا کہ حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کے شہداء اور کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں، پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی۔
انھوں نے کہا کہ شہید بھٹو، شہید بی بی اور سابق صدر زرداری نے ہرفورم پر مسئلہ کشمیر کو دوٹوک انداز میں اٹھایا، مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی لاک ڈاوَن نےعالمی برادری کے ضمیر پر بوجھ بڑھا دیا۔
وا ضح رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر پربھارت کے غاصبانہ قبضے کا دن ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری شہری 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔
پاکستان اور ایل او سی کے دونوں جانب کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ کشمیر کےموقع پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے اور پوری دنیا میں کشمیریوں کے حقوق کی بات کرتا ہے، کشمیریوں کا مقدمہ پاکستان کا مقدمہ ہے، ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ اٹھائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے کشمیر میں بھارتی مظالم ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم سیاہ کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے،اس سال یوم سیاہ ماضی کی نسبت مختلف اورنمایاں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News