
چیرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ پاکستان کا بڑا ایشو ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ جیسے ایشو پر ہم نے ماضی میں زیادہ بات نہیں کی جبکہ 6 ارب ڈالر سالانہ پاکستان سےباہر جارہے ہیں اور باہر بھیجے جانیوالے پیسے کو منی لانڈرنگ نہیں کہہ سکتے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیریقینی صورتحال ہونے کی وجہ سے لوگ اپنا پیسہ باہر رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں، ہمیں اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ جیسے ایشوز کو اجاگر کرنا ہوگاْ۔
شبر زیدی نے بتایا کہ دنیا میں ایسے جگہیں موجودہ ہیں جہاں پاکستانی منی لانڈرنگ کا پیسہ پاک کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ماضی میں ملک کے اصل مسائل پر بہت کم بات کی گئی اور پاکستان میں انسانی ترقی کیئے اس خطے میں سب سے کم وسائل مختص کئے گئے جبکہ ماضی میں منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کو بڑے مسائل کی طرح بیان نہیں کیا گیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News