
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، کرپشن شکایات، انکوائریز، انوسٹی گیشنز کو مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں نیب ایگزیکٹوبورڈ نے بدعنوانی کے 3 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔
ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل، آپریشنز اور پراسیکیوشن حکام بھی شریک ہوئے۔
نیب ایگزیکٹوبورڈ نے اومنی گروپ کے انور مجید کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی، انور مجید نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو 34 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔
اجلاس میں عارف خان ڈائریکٹرشراکت دار میسرز کینال ویو کے خلاف اور سابق چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی سعادت انور کیخلاف ریفرنس کی منظوری دی، عارف خان سمیت ملزمان نے قومی خزانے کو 266 ملین روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ سعادت انور پر مبینہ طور پر منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کاالزام ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں، 22 ماہ میں لوٹی گئی 71 ارب کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل کررہے ہیں، بدعنوان عناصرسےلوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News