Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا،صدر مملکت

Now Reading:

سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا،صدر مملکت
arif alivi on pakistan economy

صدر مملکت ڈاکٹرعارف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان چائنہ ایگریکلچرل فورم 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ پیداوار میں اضافے کیلئے پانی کی بہتر ٹیکنالوجی اور چین کی طرز پر اچھا بیج استعمال کرنا ہوگا۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پانی کی قیمت کا تعین کرنا ضروری ہے کیونکہ ہم کاشتکاری کے لئے پانی کا بہتر استعمال نہیں کررہے۔

ڈاکٹرعارف علوی نے یہ بھی کہا کہ اچھے بیج سے کپاس سمیت زرعی اجناس کی پیداوار بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ ہمیں زراعت کے شعبے میں انسانی وسائل کی کارکردگی کو بھی بڑھانا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں ہم چین کے تجربے سے مستفید ہو سکتے ہیں، ہمیں کاشتکاری کیساتھ فصلوں کو ذخیرہ کرنے کی جدید  ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کرنا ہوگا۔

Advertisement

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا باسمتی چاول عالمی شہرت رکھتا ہے، پوری دنیا میں  اس کی طلب ہے لیکن ہمیں پیداوار میں اضافے کے ساتھ ویلیوایڈیشن کو بھی فروغ دینا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر