
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے زمینیں امیروں سے لے کر غریبوں کو دیں بے روزگاروں کو روزگار دیا ہے۔
لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس سلیکٹڈ حکومت کو فارغ کرنا ہے اس کے لئے عوام کو سلیکٹڈ حکومت کے خلاف میرا ساتھ دینا پڑے گا۔
بلاول نے کہا کہ میں اب اس کٹھپتلی اور سلیکڈ حکومت کا مقابلا کر رہا ہوں جس نے غریبوں کا معاشی قتل کردیا ہے مہنگائی کی سونامی میں دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب شہید بھٹو نے جدوجہد شروع کیا تو ہر ایک شخص نے ساتھ دیا ضیاع کا مقابلا کیا، ضیاع نے انہیں تختہ دار پر لٹکایا تو بیبی نے پاڑی پرچم ہاتھ میں تھاما اور آمر مشرف کا مقابلا کیا اور اب شہد بیبی کے بعد میں نے پارٹی کا پرچم تھام لیا ہے۔
اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے عوام کسی کٹھپتلی اور ستارے کے ساتھ نہیں ہمارا نشان تیر ہے جبکہ یہ کٹھپتلی اور انکے سہولتکار کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں سندھ سے الگ کرنا چاہتے ہیں اور یہ ظالم غریب دشمن حکومت ہے جو کہ غریب عوام کا خون چوس رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News