Advertisement
Advertisement
Advertisement

اورنج لائن میٹروٹرین 28 اکتوبر سے چلائے جانے کا اعلان

Now Reading:

اورنج لائن میٹروٹرین 28 اکتوبر سے چلائے جانے کا اعلان
Orange line

پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو 28 اکتوبر سے چلائے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق ٹرین لاہور کے علاقوں ڈیرہ گجراں تا انارکلی چلائی جائے گی،اورنج لائن کے ڈیرہ گجراں سے انار کلی تک کے 13 اسٹیشنز پر کام مکمل کر لیا گیا اور اب ٹرین کو آزمائشی طور پر پہلی بار بجلی سے چلانے کا تجربہ بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دیگر 11 اسٹیشنز پر کام نومبر کے اوائل تک مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد اورنج لائن ٹرین کو پورے ٹریک پر بجلی سے چلا کر چیک کیا جائے گا۔

اورنج لائن میٹروٹرین کے آزمائشی سفر کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ جنوری میں عوام ٹرین پر سفر کر سکیں گے اور اس کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا۔

اورنج لائن میٹرو کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ٹرین کے آزمائشی سفر کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

Advertisement

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کو عوام کیلئے جلد سے جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت جاری کی تھیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی تکمیل کیلئے اگلے سال جنوری تک کی مہلت دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر