
پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی افواج نے رواں ماہ 6 اور 7 اکتوبر کو ایل او سی پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے 69 سالہ نزیراں بی بی شہید ہوئیں۔جبکہ بھارتی افواج کی فائرنگ نے 3 بے گناہ شہریوں کو بھی زخمی کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو خودکار اور بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔بھارتی فوج کی طرف سے 2017ء سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت نے 2017ء میں 1970 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔بھارتی افواج کا بے گناہ شہریوں کے جان بوجھ کر نشانہ انتہائی قابل مذمت ہے۔بھارتی فوج کا جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News