
حب سینٹرل جیل گڈانی میں تین غیرملکی خواتین قیدیوں نے تشدد کرکے لیڈی جیل وارڈن کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ ڈیوٹی ’زویا بنت یحییٰ‘ نامی لیڈی کانسٹیبل کو غیر ملکی لیڈی قیدیوں نے تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تین غیر ملکی لیڈی قیدیوں نے لیڈی کانسٹیبل کو تشدد کانشانہ بنایا اور پھر اُن کے گلے میں رسی ڈال کر انہیں قتل کردیا۔
گڈانی پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل زویا بنت یحییٰ گڈانی کی رہائشی تھی، جن کی عمر 23 سال بتائی جاتی ہے۔
جیل وارڈن زویا کی ڈیڈ باڈی رورل ہیلتھ سنٹر گڈانی پہنچا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News