
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ چین پہنچ گئے۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کی چینی ؤزیراعظُم اور صدر سے ملاقاتوں میں انکے ہمراہ ہوں گے جبکہ آرمی چیف وائس چئیرمین سینٹرل ملڑی کمانڈ آئند کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ سے بھی ملاقات کرینگے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دورہ چین میں آرمی چیف بھی عمران خان کے ساتھ جا رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین سے ہمارے گہرے روابط ہیں، ہم مختلف ایشوز پر چین سے کورڈینینشن میں رہتے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین میں معیشت ،اقتصادیات اور کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News