
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ چینی قیادت نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے، پاکستان ہر سطح پر معاملہ اٹھا رہا ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران کا باضابطہ اعلان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، مقبوضہ کشمیر میں ملٹری لاک ڈاؤن 67 روز سے جاری ہے، کشمیر دنیا سے مسلسل کٹا ہوا ہے، 3 امریکی صدارتی امیدواروں نے کشمیر میں بھارتی ظلم پر بات کی۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے چینی قیادت کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ چین نے واضح کیا کہ وہ مسلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل چاہتا ہے۔ چین نے بتایا کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا گہرائی سے معائنہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے پابندیاں اٹھائی جائیں۔ بھارت کو سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ اب مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر کیا کرے۔
ترجمان نے بتایا کہ امریکی کانگریس وفد نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور کشمیری قیادت سے ملاقاتیں کیں، مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں سنی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا زائرین کو عراق کے ویزے جاری ہو رہے ہیں، سارک کانفرنس کے معاملے پر بھارتی رکاوٹ ختم کر دی، کرتار پور راہ داری مقرہ وقت پر کھولی جائے گی، منموہن سنگھ کو کرتارپور راہداری افتتاح پر باضابطہ دعوت دےد ی، کرتارپور راہداری پر کام تیزی سے جاری ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ ہم ترکی کی سالمیت کے حوالے سے اس کے سنجیدہ تحفظات کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم ترکی کے شام میں قابل عمل سیاسی حل پیش کرنے کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کا حامی نہیں ہے۔تاہم اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنا دفاع کرناجانتے ہیں بے شک رافیل ہوں یا کوئی اور طیارے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News