Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادی ما رچ پر مشاورت ،مسلم لیگ ن نے اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا

Now Reading:

آزادی ما رچ پر مشاورت ،مسلم لیگ ن نے اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا
Shahbaz sharif

آزادی مارچ پر مسلم لیگ ن نے مشاورت کا فیصلہ کرتے ہو ئے آج اعلی سطح کا اجلا س طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس تین بجے شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں مولانا کے آزادی مارچ میں شمولیت کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔

دوسری جا نب اُدھر آزادی مارچ کے حوالے سے جمعیت علما اسلام کل مسلم لیگ ن کی تجاویز کا جائزہ لے گی جبکہ جمعیت علما اسلام کی پالیسی کمیٹی کا اجلاس بھی کل ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اس با رے میں  بتایا کہ جمعیت علما اسلام کل پالیسی کمیٹی میں تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد جواب دے گی، پالیسی کمیٹی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Advertisement

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ جمعیت علما اسلام نے نواز شریف کی تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے، جمعیت علما اسلام کے جواب کے بعد مسلم لیگ ن اپنا اجلاس پھر بلائے گی۔ 

واضح رہے کہ 3 اکتوبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہبازشریف سے ملاقات میں آزادی مارچ میں پیپلزپارٹی کوساتھ ملانے کی ہدایت کی تھی اور واضح کیا تھا کہ جب  تک پیپلزپارٹی ساتھ نہ ہوں، مارچ میں تاخیرکی جائے، اپوزیشن کا اتفاق ہو جائے، تو شہبازشریف خود مارچ کی قیادت کریں۔

ان ہدایات کے بعد شہباز شریف نےجواب میں کہا تھا کہ صحت اس چیز کی اجازت نہیں دیتی، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے

 اس صورتحال کے بعد فیصلہ ہوا کہ احسن اقبال اوردیگر مسلم لیگ ن کے رہنما مارچ میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر