صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے قیام کے آرڈینینس 2019 جاری کر دیا۔
سی پیک اتھارٹی کے قیام کا مقصد سی پیک سے متعلق تعمیری سرگرمیوں کی رفتار بڑھانے اور ترقی کے نئے امکانات تلاش کرنا ہے۔
اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ متعلقہ اتھارٹی علاقائی اور عالمی روابط کے ذریعے باہمی پیداواری، نیٹ ورک اور عالمی کمپنیوں کی استعداد کار سے فائدہ اٹھائے گی۔
واضح رہے اگست میں وزیراعظم عمران خان سی پیک اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ سی پیک اتھارٹی تمام متعلقہ محکمہ کے مابین روابط کو یقینی بنائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ’سی پیک کی تکمیل سے ناصرف پاکستان بلکہ خطے میں اس کے مثبت ثمرات نمودار ہوں گے۔
خیال رہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی پیک اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب وزیراعظم عمران خان چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ سی پیک منصوبوں سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
